7 اکتوبر 2014 - 07:09
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات

روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکف نے کہا ہے کہ آئندہ دس سے پندرہ دنوں کے دوران ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آئندہ مذاکرات کی تاریخ کا اعلان ہوجائے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکف نے کہا ہے کہ جامع جوہری سمجھوتہ طے پانے کیلئے چوبیس نومبر کی تاریخ میں اب زیادہ دن نہیں بچے ہیں اسلئے وقت اس بات کا متقاضی ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ بدستور جاری رکھا جائے۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ماسکو، یورپی یونین کے ساتھ رابطے میں ہے۔ روس کے نائب وزیرخارجہ نے اس بات کا عندیہ دیا کہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین اشٹون کے درمیان ایکبار پھر ملاقات ہوسکتی ہے مگر یہ ملاقات کب، کہاں اور کیسے ہوسکتی ہے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔انھوں نے وقت کی نزاکت کے پیش نظر ایران اور گروپ انچ جمع ایک کے درمیان آئندہ مذاکرات کی اہمیت پر تاکید بھی کی۔

.......

/169